تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 19:19

سندھ بلوچستان کی سرحد پر مشترکہ چوکیاں بنائی جائیں گی،رحمان ملک

جنگ نیوز -


کراچی...سندھ اور بلوچستان کی سرحد پرمشترکہ چوکیاں بنائی جائیں گی،وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک کا کہنا ہے کہ سندھ اور بلوچستان کی سرحد پر کوسٹ گارڈ ،ایف آئی اے اور ایف سی کی مشترکا چوکیاں بنائی جائیں گی۔اسٹیٹ گیسٹ ہاوٴس کراچی میں ڈائریکٹر ایف آئی اے ،ڈی جی کوسٹ گارڈ،ایڈیشنل ڈائریکٹرانسداد دہشتگردی اوردیگر اعلیٰ حکام کے ساتھ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک نے بتایا کہ ان چوکیوں کے ذریعے اسلحہ اور منشیات کا کاروبار کرنیوالوں،ڈیزل اسمگلرز اور دہشتگردوں کی کڑی نگرانی کی جائیگی۔ترجمان وفاقی وزارت داخلہ کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک ایک چیک پوسٹ کی تعمیرکے بعد اسکاخود افتتاح کرینگے،ترجمان نے مزیدبتایا کہ کراچی چیمبر آف کامرس کے صدر سعید شفیق نے بھی اپنے وفد کے ہمراہ وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک سے ملاقات کی اور کراچی میں قیام امن کیلئے ان کی خدمات کو سراہا۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.