3 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 19:19
سید خورشید شاہ متحدہ کو حکومت میں شمولیت کی دعوت دینگے،ذرائع
جنگ نیوز -
اسلام آباد...وفاقی وزیر مذہبی امور سید خورشید شاہ کل متحدہ قومی مومنٹ کے وفد سے ملاقات کریں گے۔ ذرائع کے مطابق سید خورشید شاہ متحدہ وفد سے ملاقات صدر آصف علی زرداری کی ہدایت پر کریں گے ۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ صدر کی ہدایت پرکی جانے والی ممکنہ ملاقات میں وفاقی وزیر متحدہ کو حکومت میں واپسی کی پیشکش کریں گے۔ صدر آصف علی زرداری نے رحمان ملک اوربابراعوان کے بعدیہ ذمے داری خورشیدشاہ کو دی ہے۔