3 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 19:19
عیدالفطر کی تعطیلات میں بیشتراے ٹی ایم مشینیں خراب
جنگ نیوز -
کراچی...اسٹیٹ بینک کی ہدایت کے باوجود عید الفطر کی تعطیلات کے دوران بیشتر اے ٹی ایمز خراب رہے۔ بینکاری ذرائع کے مطابق عید کی چھٹیوں میں عوام کی سہولت کیلئے مرکزی بینک نے بینکوں کو تاکید کی تھی کہ وہ اے ٹی ایم سے رقم کی مسلسل فراہمی کے جامع اقدامات کو ممکن بنائیں۔ اس کے برخلاف عوام کو مشنیوں سے رقم کی حصول میں دشواری کا سامنا رہا۔ ذرائع کے مطابق ایک اے ٹی ایم میں تقریباً 15 سے20لاکھ روپے رکھے جاتے ہیں، جبکہ جدید مشینوں میں تو 30 لاکھ روپے کی رقم تک بھی رکھی جاتی ہے۔