تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 19:19

پاکستان ہاکی ٹیم نے ملائشیا کو 3-2سے شکست دیدی

جنگ نیوز -


بیجنگ...چین میں جاری پہلی ایشین چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیم نے ملائیشیا کو 2 کے مقابلے میں 3گول سے شکست دے کر اپنا پہلا میچ جیت لیا۔ملائیشیا کے خلاف پاکستان کی جانب سے پہلا گول حسیم خان نے کیا،پاکستان کی برتری کو پنالٹی کارنر پر کپتا ن محمد عمران نے ڈبل کیا،پاکستان کی جانب سے میچ کا تیسرا اور فیصلہ کن گول نائب کپتان اور سینٹر فاروڈ شکیل عباسی نے پنالٹی اسٹروک پر کیا۔میچ کے بعد جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہو ئے قومی ہاکی ٹیم کے مینجر اولمپئین خواجہ جنید نے کہا کہ ملائیشیا ایک مشکل ٹیم تھی جس کہ خلاف فتح اور وہ بھی پہلے میچ میں اہمیت کی حامل ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.