3 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 19:19
پی پی نواز ممکنہ اتحاد طارق عزیز نے تشویش کا اظہار کیا،وکی لیکس
جنگ نیوز -
واشنگٹن..وکی لیکس کے انکشافات کا سلسلہ ایک مرتبہ پھر شروع ہو گیا ہے،تازہ جاری کئے گئے مراسلے کے مطابق طارق عزیز نے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نواز میں ممکنہ اتحاد پر شدید تشویش کا اظہار کیا تھا۔طارق عزیز کا کہنا تھا کہ اگر مسلم لیگ نواز اور پیپلز پارٹی میں اتحاد ہو جاتا ہے تو اس صورت میں پرویز مشرف کے پاس کیا مواقع ہونگے؟امریکی سفیر کے مطابق اس سے پہلے طارق عزیز نے پیشنگوئی کی تھی کہ مشرف کی جماعت قومی اسمبلی میں چھیاسٹھ نشستیں جیت سکتی ہے تاہم ان کا اب کہنا تھا کہ مشرف کی جماعت کی پنجاب اسمبلی میں اکثریت بھی مشکل ہو گی۔