تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 19:19

آئی ایس آئی نے سعودی عرب کو نواز شریف کے فنڈزروکنے کیلئے کہا ،وکی لیکس

جنگ نیوز -


واشنگٹن...وکی لیکس کے جاری کردہ خفیہ امریکی مراسلے میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی نے سعودی عرب سے کہا تھا کہ وہ نواز شریف کی مہم کے لیے فنڈز دینا بند کر دیں۔اسلام آباد میں تعینات امریکی سفیر کے ایک مراسلے کے مطابق صدر پرویز مشرف کے نیشنل سکیورٹی کے مشیر طارق عزیز نے دعویٰ کیا کہ سعودی عرب نواز شریف کی مہم کے لیے بھاری مقدار میں فنڈنگ کر رہا ہے تاکہ پیپلز پارٹی کو شکست دی جا سکے۔طارق عزیز کے مطابق آئی ایس آئی کے سربراہ ندیم تاج نے سعودی سفیر کو فون کر کے درخواست کی کہ اس سلسلے کو بند کیا جائے اور کہا کہ یہ حکومت پاکستان کی سعودی عرب سے نواز شریف کی جلا وطنی سے واپس آنے کے معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔






متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.