تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 19:19

نادرا کا ڈیٹا امریکی حکام کو دینے کی پیشکش نہیں کی گئی،وزارت داخلہ

جنگ نیوز -


اسلام آباد..پاکستان کی وزارت داخلہ نے ایک وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ نادرا کا ڈیٹا امریکی حکام کو دینے کی کبھی پیشکش نہیں کی گئی اس حوالے سے وکی لیکس کے انکشافات بے بنیاد ہیں۔ تر جمان وزرات داخلہ کے مطابق نادرا کا ڈیٹا امریکی حکام کو دینے کی ماضی میں کبھی کوئی پیشکش نہیں کی گئی ۔واضح رہے کہ وکی لیکس نے اس حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ 20 جولائی 2009 کو امریکا کی داخلی سلامتی کی وزیر Janet Napolitano نے اسلام آباد میں وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی ، صدر آصف زرداری اور رحمان ملک سے ملاقاتیں کیں، جس کے بعد امریکی سفیر نے واشنگٹن بھیجے گئے مراسلے میں لکھا کہ رحمان ملک نے امریکی حکومت کی امداد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کروڑوں پاکستانیوں کا نادرامیں موجود ریکارڈ امریکا کو فراہم کرنے کی پیش کش کی تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.