3 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 19:19
سندھ میں بارش سے متاثرخاندان کو 20 ہزار ملیں گے،شرجیل میمن
جنگ نیوز -
کراچی...وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ سندھ میں بارش سے متاثرہ افراد کی امداد اور بحالی کے کاموں کیلئے 5 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔یہ بات انہوں نے وزیر اعلیٰ ہاوٴس کراچی میں طوفانی بارشوں سے متاثرہ افراد کی بحالی کیلئے ہونیوالے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگومیں بتائی۔شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ سندھ میں بارش سے متاثرہ ہرخاندان کو 20 ہزار روپے امداد دی جائیگی اور وفاقی حکومت سے متاثرین کی مدد کیلئے گرانٹ کے حصول پربھی بات کی جائے گی۔انھوں نے بتایاکہ محکمہ صحت سندھ تمام متاثرہ علاقوں میں ہنگامی بنیادوں پر کام کررہا ہے، بدین اور بے نظیر آباد میں فوج بھی امدادی کارروائیوں میں حصہ لے رہی ہے۔ وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ حکومت اپنا کام کررہی ہے، مخیر حضرات بھی اپنا کردار ادا کریں جبکہ سول سوسائٹی اور غیر سرکاری تنظیمیں بھی امدادی کاموں میں حکومت کا ہاتھ بٹائیں۔