تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 19:19

شہبازتاثیر کی گاڑی سے لیا گیاایک فنگر پرنٹ دفتر کے ملازم سے میچ کرگیا

جنگ نیوز -


لاہور…مقتول گورنر سلمان تاثیر کے مغوی صاحبزادے شہباز تاثیر کی گاڑی سے حاصل ہونیوالے فنگر پرنٹس کی رپورٹ منظر عام پر آگئی ہے۔ایک فنگرپرنٹ مغوی کے اپنے ملازم کے نکلے ،دیگرپرنٹس کی مشابہت سامنے نہ آسکی۔نادرا ذرائع کے مطابق مغوی شہباز تاثیر کی گاڑی سے حاصل ہونے والے فنگر پرنٹ ایک شخص مشتاق کی انگلیوں کے ہیں جو شہبازتاثیر کے دفتر میں ملازم ہے۔ پولیس نے پوچھ گچھ کے بعد مشتاق کو چھوڑ دیا ہے۔مشتاق کا کہنا ہے کہ اس نے وقوعے کے فوری بعد دفتر سے نکل کرگاڑی کو ہاتھ لگایا تھا۔ دوسری طرف گاڑی پر موجود دیگر فنگر پرنٹس کی تاحال کسی سے مشابہت سامنے نہیں آئی ۔ذارئع کے مطابق مشتاق کے فنگر پرنٹ اغوا کاروں کی کلاشنکوف پر موجود فنگر پرنٹ سے مختلف ہیں جس کے باعث ملزمان کی شناخت میں مشکلات کا سامنا ہے، اس سے قبل شہبازتاثیر کے ڈارئیور ناصر اور خیام کو بھی پوچھ گچھ کے بعد چھوڑدیا گیا تھا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.