تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 19:19

کشن گنگا ڈیم تنازع:پاکستان کی درخواست کی سماعت مکمل

جنگ نیوز -


دی ہیگ …عالمی ثالثی عدالت نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کی طرف سے کشن گنگا ہائیڈل پراجیکٹ کی متنازعہ تعمیر کیخلاف حکم امتناعی جاری کرانے سے متعلق پاکستان کی درخواست پر سماعت مکمل کرلی ہے، اس پر فیصلہ ایک ماہ بعد سنایا جائیگا۔پاکستان کے انڈس واٹر کمشنر شیراز جمیل میمن نے جیونیوز کو بتایا کہ وزیراعظم کے مشیر برائے پانی و بجلی کی قیادت میں پاکستانی ٹیم نے 25 اگست کو عالمی ثالثی عدالت میں پاکستان کی درخواست کی پیروی کی، پاکستان نے ہیگ میں قائم اس عالمی ثالثی عدالت میں بھارت کے کشن گنگا پراجیکٹ کیخلاف مقدمہ دائر کررکھا ہے اور یہ درخواست بھی کی ہے کہ حتمی فیصلہ تک بھارت کا اس ہائیڈل پراجیکٹ کی تعمیر سے روک دیا جائے۔ انڈس واٹر کمشنر نے بتایا کہ عالمی عدالت نے پاکستان کی درخواست پر سماعت مکمل کرلی ہے اور اس پر عدالت کا فیصلہ تقریبا ایک ماہ بعد سنادیا جائیگا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.