3 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 19:19
آرمزآرڈیننس1965میں ترمیم کی سمری وزیراعلیٰ سندھ کوارسال
جنگ نیوز -
کراچی …وزیرداخلہ سندھ منظوروسان نے آرمزآرڈیننس1965میں ترمیم سے متعلق سمری وزیراعلیٰ سندھ کو منظوری کیلئے ارسال کردی ہے۔ذرائع کے مطابق آرمز آرڈیننس میں ترمیم کے بعد بغیر لائسنس اسلحہ رکھنے والے افراد کو 7 سال قید کی سزا ہو سکتی ہے۔آرمزآرڈیننس1965 ترامیم کے بعد بغیر لائسنس اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف مقدمہ دہشت گردی کی عدالت میں چلے گا۔محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے تیار کی گئی سمری کو وزیر اعلیٰ سندھ حتمی منظوری دیں گے۔