تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 19:19

شمیم آپا کی صحتیابی کیلئے خصوصی دعا کی جائے ، الطاف حسین

جنگ نیوز -


لندن …متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے ایم کیوایم شعبہ خواتین کی سینئر کارکن محترمہ شمیم آپا کی علالت پر گہری تشویش کااظہار کیا ہے اور ان کی صحتیابی کیلئے دعا کی ہے ۔ایک بیان میں الطاف حسین نے حق پرست ماؤں ، بہنوں ، بزرگوں ، نوجوانوں اور کارکنان سے اپیل کی ہے کہ وہ شمیم کی جلد و مکمل صحتیابی کیلئے اللہ تعالیٰ کے حضور خصوصی دعا کریں ۔ دریں اثناء متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم پاک کالونی سیکٹریونٹ191کے کارکن رئیس احمدکے والدعیدن،سوسائٹی سیکٹریونٹ63کے کارکن فریدی ڈیکروزکی ہمشیرہ محترمہ سارہ، ٹنڈو الہ یار زون کے زونل ممبر مقبول حسین کی ہمشیرہ محترمہ نجمہ محمود اورکورنگی سیکٹریونٹ78کے کارکن کاشف صبورکے والدعبدالصبورکے انتقال پرگہرے رنج وغم کااظہارکیاہے ۔ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحومین کے تمام سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکرتے ہوئے دعاکی کہ اللہ مرحومین کواپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اورسوگواران کوصبرجمیل عطافرمائے (آمین)






متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.