3 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 19:19
یونان :سمندر میں کشتی ڈوبنے سے 19 لیبیائی باشندے ہلاک
جنگ نیوز -
ایتھنز…سکندرریاض چوہان…یونان کے یونین جزیرہ کیفلونیا کے نزدیک غیرقانونی پناہ گزینوں کی کشتی کو پیش آنے والے حادثہ کے نتیجے میں ابتدائی معلومات کے مطابق انیس افراد کے سمندر میں جاں بحق ہونے کی ااطلاعات ہیں،جبکہ دولاشیں نکال لی گئی ،گیارہ افراد کوزندہ بچالیاگیا۔تفصیلات کے مطابق جزیرہ کفیلونیا سے 80 ناٹیکل میل کے فاصلے پر غیر قانونی پناہ گزینوں کی ایک کشتی جوکہ ایک ترک انسانی اسمگلر جوکشتی کاکپتان بھی تھا لے کرجارہاتھاکہ سمندری لہروں کی زد میں آنے سے کشتی حادثے کاشکارہوگئی جس کی فوری اطلاع یونانی کوسٹ گارڈز کودی گئی جنھوں نے جائے وقوع پرایک پوما ہیلی کاپٹر اورامدادی کشتیاں روانہ کردی جنھوں نے سمندرمیں پھنسے پناہ گزینو کوکیفلونیاجزیرے تک پہنچایا۔یونانی کوسٹ گارڈز کی اطلاع کے مطابق انھوں نے سمندر میں سے گیارہ افراد کوزندہ نکالا اوردولاشیں نکالی ہیں۔لیبیا سے تعلق رکھنے والے ان غیر قانونی پناہ گزینوں کے مطابق کشتی پر تیس افراد اورکپتان سوار تھاجوکہ سمندری لہروں کی زد میں آکر ڈوب گئی۔پناہ گزین کی اطلاع پرسمندرمیں مزید افراد کی تلاش جاری ہے اوراب تک دولاشوں اورگیارہ افراد کوزندہ بچانے کے علاوہ دیگر افراد کوتلاش نہیں کیاجاسکا۔آخری اطلاعات تک یونانی کوسٹ گارڈز نے سمندرمیں مزید تلاش کاکام فی الحال بند کردیاہے اورتمام افراد سے بیان لیے جارہے ہیں۔