3 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 19:19
بلاوایو ٹیسٹ : تیسرا روز پاکستانی بلے بازوں کے نام ، حفیظ کی سنچری
جنگ نیوز -
بلاوایو…بلاوایو میں کھیلے جانے والے سیریز کے واحد ٹیسٹ کا تیسرا روز پاکستانی بیٹسمینوں کے نام رہا، محمد حفیظ نے سنچری بنائی تو اظہر علی،کپتان مصباح الحق اور یونس خان نے نصف سنچریاں بناڈالیں۔بلاوایو میں جاری سیریز کے واحد ٹیسٹ کے تیسرے روز کا آغاز پاکستان نے116رنز ایک وکٹ سے کیا۔ محمد حفیظ نے اپنی تیسری ٹیسٹ سنچری مکمل کی،تو اظہر علی نے بھی نصف سنچری بناڈالی،مگر 196 کی شراکت کے بعد محمد حفیظ 119رنز بناکر آوٴٹ ہوئے تو اظہر علی218 کے مجموعی اسکور پر75رنز بناکر پویلین لوٹ گئے،جس کے بعد کپتان مصباح الحق اور یونس خان نے سو رنز کی شراکت قائم کی اور پھر مصباح بھی66رنز بناکر آوٴٹ ہوگئے،لیکن یونس خان61رنز کے ساتھ ابھی کریز پر موجود ہیں جبکہ پاکستان کو پہلی اننگز کاخسارہ پورا کرنے کیلئے مزید 55رنز کی ضرورت ہے۔