تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 20:25

لاہورمیں ڈینگی بخارکے پھیلاوٴ کاسلسلہ جاری

جنگ نیوز -


لاہور…لاہورمیں ڈینگی بخار کے پھیلاوٴکا سلسلہ جاری ہے ،محکمہ صحت کا دعویٰ ہے کہ مچھرکے خاتمے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں ۔ پنجاب کے شہروں میں ڈینگی وائرس میں مبتلا مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔ لاہورمیں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کو ڈینگی بخار لاحق ہوگیا ہے۔ ڈینگی بخار میں مبتلامیاں بیوی اورانکے تین بچوں کو علاج کیلئے میواسپتال میں د اخل کرلیا گیا ہے ، اس خاندان کے سربراہ اسداللہ کا کہنا تھا کہ اگر حکومت بروقت مچھر ماراسپرے کراتی تو آج یہ دن نہ دیکھنا پڑتے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.