تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 20:25

ریاض : افریقی باشندوں کا پاکستانی کیمپ پر حملہ، درجنوں زخمی

جنگ نیوز -


ریاض…سعودی عرب کے دار الحکومت ریاض میں افریقی باشندوں نے نجی تعمیراتی کمپنی کے پاکستانی ملازمین کے کیمپ پر حملہ کر کے درجنوں افراد کو زخمی کر دیا ہے ، پاکستانی حکام مسئلہ سلجھانے کیلئے لیبر کیمپ پر پہنچ گئے ہیں ۔سعودی عرب سے جیو نیوز کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق تعمیراتی کمپنی اوجر کی سائٹ جامعہ امیرہ نورہ بنت عبدالرحمن پر کام کرنیوالے پاکستانیوں پر ایتھوپیا اور صومالیہ کے باشندوں نے حملہ کر دیا ہے اور 3دنوں میں درجنوں افراد زخمی ہو چکے ہیں،جبکہ باقی پاکستانیوں نے خود کو کمروں میں بند کر کے اپنی جانیں بچائی ہوئی ہیں، جیو کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق زخمیوں کو عبید اسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے،پاکستانی مزدوروں کا الزام ہے کہ سعودی حکام کی طرف سے ان کی کوئی مدد نہیں کی جا رہی۔ وزارت خارجہ کے ترجمان نے جیو کو بتایا ہے کہ سعودی عرب میں پاکستانی سفارت خانے سے رابطہ ہواہے اورپاکستانی حکام موقع پر پہنچ گئے ہیں،صورت حال پرقابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں۔سعودی عرب میں پاکستانی ویلفیئر قونصلر کاظم نے ٹیلی فون پر جیو کو بتایا ہے کہ وہ کمپنی کی انتظامیہ سے بات چیت کر رہے ہیں اور کچھ دیر بعد مثبت نتائج سامنے آنے کی توقع ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.