3 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 20:25
کراچی: ایف بی ایریامیں ماں ،بیٹے کالوہے کے پائپ کے وار سے قتل
جنگ نیوز -
کراچی …کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں ماں اوربیٹے کو لوہے کے پائپ کے وار سے قتل کردیاگیا، پولیس نے آلہ قتل تحویل میں لے لیاہے۔پولیس کے مطابق فیڈرل بی ایریا بلاک 21 میں پاپڑ کے کارخانے کی چھت پرشریفہ اوراسکے بیٹے محمد ارشد کولوہے کے پائپ مار کر ہلاک کیا گیا۔مقتول محمدارشد اور اس کا بھائی دونوں اسی کارخانے میں ملازمت کرتے تھے۔ مقتولین کے لواحقین نے بتایا کہ آج صبح 9بجے ماں بیٹا کارخانے کے مالک سے پیسے لینے گئے تھے جن کی دوپہر کو لاشیں ملیں۔پولیس نے لاشیں کارروائی کیلئے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دی ہیں۔