تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 20:36

کولکتا میں ارجنٹینا اور وینزویلا کا دوستانہ میچ، میسی کی شاندار پرفارمنس

جنگ نیوز -


کول کتا…لائنل میسی کی شاندار پرفامنس کی بدولت ارجنٹینا نے وینزویلا کو دوستانہ فٹ بال میچ میں ایک صفر سے شکست دے دی۔کول کتا کے سالٹ لیک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ کیلئے سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے85ہزارشائقین نے اسٹیڈیم کا رخ کیا۔فینز کی اکثریت لائنل میسی کو ایکشن میں دیکھنے کے لیے آئی تھی، دونوں ٹیموں نے بہترین کھیل پیش کیا لیکن لائنل میسی کی موجودگی میں ارجنٹینا کا پلہ بھاری رہا،کھیل کے67ویں منٹ میں میسی کے پاس پر نکولس اوٹا منڈی نے خوبصورت گول کرکے ارجنٹینا کو برتری دلائی جوآخرتک برقراررہی۔اس میچ میں میسی کئی بارحریف دفاعی کھلاڑیوں کے لیے چیلنج بنتے رہے۔یہ Sabella Alejandroکا ارجنٹینا کے کوچ اور لائنل میسی کا بطور کپتان پہلا میچ تھا۔میچ کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے ارجنٹینا کے کوچ نے کہا کہ اگر میسی اور بیکھم کا موازنہ کیا جائے تو کھیل کے کئی شعبوں میں میسی بیکھم سے بہتر ہے۔ ارجنٹینا کی ٹیم منگل کو نائیجیریا کیخلاف بنگلادیشی دارالحکومت ڈھاکامیں دوستانہ میچ کھیلے گی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.