4 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 4:9
وزیراعظم گیلانی بھارت سے مشروط مذاکرات پرآمادہ تھے،وکی لیکس
جنگ نیوز -
واشنگٹن ... وزیر اعظم گیلانی کا کہنا تھا کہ اگر بھارت افغانستان میں موجودگی کم کرے اور بلوچستان میں مداخلت ختم کرے تو پاکستان بھارت سے مذاکرات بحال کرنے کیلئے تیار ہے۔ اسلام آباد کے امریکی سفارتخانے سے 19 فروری 2010 کو امریکا بھجوائے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے امریکی سینیٹر جان کیری نے وزیر اعظم گیلانی سے ملاقات کے دوران پاک بھارت تعلقات پر یہ اظہار خیال کیا۔ وزیر اعظم گیلانی نے اس موقع پر امریکا سے آزاد تجارت کا سمجھوتہ کرنے کا تقاضا کیا تو کیر ی کا کہنا تھا کہ یہ صرف اسی صورت میں ممکن ہے کہ اگر پاکستانی میڈیا اور مقامی سیاستدان امریکا پر حملے کریں تو پاکستانی حکومت امریکی حکومت سے ملکر کام کرنے کیلئے تیار ہو۔ آخر میں وزیر اعظم نے کیری سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی انسانی ہمدردی کی بنیاد پر رہائی کی درخواست کی جس پر کیری نے واشنگٹن میں یہ معاملہ زیر بحث لانے پر اتفاق کیا تھا۔