تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 4:10

کراچی: فائرنگ کے واقعات، 2 افراد ہلاک،مبینہ ٹارگٹ کلر گرفتار

جنگ نیوز -


کراچی ... کراچی میں فائرنگ کے واقعات میں سیاسی جماعت کے کارکن سمیت 2 افراد ہلاک ہوگئے۔نارتھ ناظم آباد سے ٹارگٹ کلنگ کی مبینہ واردت میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ،پولیس کے مطابق گلستان جوہر کے علاقے حسین ھزارہ گوٹھ میں نامعلوم افرادنے فائرنگ کرکے دکان پر بیٹھے ہوئے عبدالکریم کوہلاک کردیا جبکہ لائنز ایریا میں دھوبی گھاٹ کے قریب فائرنگ سے زخمی ہونے والا سیاسی جماعت کا کارکن ریحان جناح اسپتال میں چل بسا،دوسری جانب ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل عاصم قائم خانی کے مطابق نارتھ ناظم آباد میں شارع نور جہاں سے ریاض نامی شخص کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنانے والے ملزم راشد بلوچ کو اسلحہ سمیت گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ ایس ڈی پی او خواجہ اجمیر نگری الطاف حسین کے مطابق اسنیپ چیکنگ اور چھاپوں کے دوران دو ملزمان کو گرفتارکرکے اسلحہ اور چوری کی گئی موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی ہے،کلفٹن سے اسٹریٹ کرائم کی واردتوں میں ملوث 2 ملزموں کو گرفتار کیا گیا،ملزمان کے قبضے سے 2 ٹی ٹی پستول،چھینے گئے موبائل فون اور نقد رقم برآمد ہوئی،تھانہ یوسف پلازہ کی پولیس نے ایک شخص کو اسلحہ سمیت گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیاہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.