4 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 4:10
لندن:صحت یابی کے بعدالطاف حسین اسپتال سے گھرمنتقل
جنگ نیوز -
لندن ... متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین صحت یابی کے بعد لندن کے مقامی اسپتال سے گھر منتقل ہو گئے ہیں ،الطاف حسین نے صحت یابی کیلیے دعا کرنے والے تمام کارکناں اور عوام کا شکریہ ادا کیا ہے ۔ترجمان متحدہ قومی موومنٹ کے مطابق ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین صحت یابی کے بعد اسپتال سے گھر منتقل ہوگئے ہیں،الطاف حسین گزشتہ چند دنوں سے صحت کی خرابی کی وجہ سے لندن کے مقامی اسپتال میں زیر علاج تھے۔اسپتال سے گھر منتقلی کے بعد رابطہ کمیٹی کیارکان سے گفت گو کرتے ہوئے الطاف حسین کا کہنا تھاکہ وہ صحت یابی کے لیے دعا کرنے والے تمام کارکنان اور عوام کے شکرگزار ہیں،انھوں نے کہاکہ وہ ماضی میں بڑی آزمائشوں سے نبردآزما ہوتے رہے ہیں تاہم عوام کی دعاوٴں سے آخری سانس تک حق پرستی کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے۔