4 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 4:10
لاہور،ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے کمسن بچی کی ہلاکت پر احتجاج
جنگ نیوز -
لاہور،ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے کمسن بچی کی ہلاکت پر احتجاج
لاہور…لاہورکے سرکاری اسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے آٹھ سالہ لڑکی کے ہلاک ہونے پر ورثاء نے فیروز پور روڈ پراحتجاج کیااور ٹریفک بلاک کردی۔پولیس کی یقین دہانی پرمظاہرین نے ٹریفک بحال کردی ،لاہور کے علاقے والٹن روڈ کی رہائشی آٹھ سالہ عائشہ چھت سے گرکرزخمی ہوگئی۔ ورثاء کے مطابق جنرل اسپتال کے ڈاکٹروں نے عائشہ کی نازک صورتحال کے پیش نظراس کا علاج کرنے سے انکارکردیا اوران کے ساتھ بدتمیزی بھی کی۔ ورثاء نے دعویٰ کیا کہ اسپتال میں آکسیجن نہ ہونے کی وجہ سے عائشہ ہلاک ہوگئی۔جس کے بعد ڈاکٹروں نے انھیں دھکے دے کراسپتال سے نکال دیا اور ان پر تشدد بھی کیا۔ڈاکٹروں کے اس رویے کے خلاف عائشہ کے ورثاء اور اہل علاقہ نے احتجاجا ٍفیروز پور روڈ پرتین گھنٹے ٹریفک بلاک رکھی تاہم پولیس کی یقین دہانی کے بعد ٹریفک بحال کردی گئی۔