4 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 4:32
سابق آئی ایم ایف چیف ڈومینک اسٹراس کاہن فرانس روانہ
جنگ نیوز -
سابق آئی ایم ایف چیف ڈومینک اسٹراس کاہن فرانس روانہ
نیویارک …جنسی زیادتی کے کیس سے بری سابق آئی ایم ایف سربراہ ڈومینک اسٹراس کاہن امریکا سے فرانس روانہ ہوگئے ہیں اسٹراس کاہن اور ان کی بیوی فرانس روانگی کیلیے نیویارک میں اپنی رہائش گاہ سے روانہ ہوئے تو یہ منظر فلم بند کرنے کے لیے میڈیا کی بڑی تعداد وہاں موجود تھی۔ کاہن پر نیویارک کے ہوٹل کی افریقی ملازمہ نے مئی میں جنسی زیادتی کی کوشش کا الزام لگایاتھا۔جس پر انھیں جان ایف کینیڈی ایر پورٹ سے گرفتار کرلیا گیا تھا۔الزام سامنے آنے پر کاہن کو آئی ایم ایف کی سربراہی سے مستعفی ہوناپڑاتھامگر الزام ثابت نہ ہوسکا اور اب یہ واضح نہیں کہ کاہن فرانس کی صدارت کے لیے امیدواربننے کا ارادہ تبدیل کریں گے یانہیں۔