4 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 4:32
اسرائیل میں مہنگائی کیخلاف چارلاکھ افرادکا مظاہرہ
جنگ نیوز -
اسرائیل میں مہنگائی کیخلاف چارلاکھ افرادکا مظاہرہ
تل ابیب…اسرائیل میں مہنگائی کے خلاف اورمعاشی اصلاحات کے حق میں چارلاکھ افرادنے مظاہرہ کیا۔ بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف لاکھوں لوگ تل ابیب کی سڑکوں پرآگئے۔اوریہ اسرائیلی تاریخ کابڑااحتجاج تھا۔ مظاہرین معاشی اصلاحات کامطالبہ کررہے تھے ان کاکہناتھاکہ وزیراعظم بنجمین نتن یاہونے ان کے تین اگست کے مظاہرے میں کیے گئے مطالبات کوسنجیدگی سے نہیں لیا۔