4 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 4:32
ہندو زائرین 2روزسے سیلابی ریلے میں پھنسے ہوئے ہیں،اہلخانہ
جنگ نیوز -
کراچی ... بلوچستان میں مکران کوسٹل ہائی وے کے قریب واقع ہنگلاج ماتا کے رانی مندر میں پوجا کے لیے کراچی سے جانے والے زائرین ندی میں سیلابی ریلا آجانے سے دو روز سے پھنسے ہوئے ہیں۔بلوچستان میں واقع ہنگلاج ماتا کے رانی مندر میں پوجا کے لیے کراچی سے بدھ کے روز جانے والے زائرین اگور ندی میں بارش کا سیلابی ریلا آجانے سے دو روز سے پھنسے ہوئے ہیں، ان کے اہل خانہ نے جیو نیوز سے گفت گومیں بتایا کہ زائرین 12 بسوں میں سوار ہوکر گئے تھے،7 بسیں واپس آگئیں5 بسیں تاحال نہیں آئیں،ان کاکہنا ہے کہ لاپتا 450زائرین میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں، جودو دن سے کسی قسم کے رابطے میں نہیں۔ان میں سے 70 افراد گارڈن ویسٹ کے اشوک اپارٹمنٹ کے رہائشی ہیں،ہندوبرادری نے حکومت سے لاپتا افرادکی تلاش کیلیے مددکی اپیل کی ہے۔