4 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 4:44
لیبیا:مخالفین کی فورسزقذافی کے آبائی علاقے سرت پرحملے کیلئے تیار
جنگ نیوز -
طرابلس ... لیبیا میں قذافی کی مخالف فورسز ان کے آبائی علاقے سرت پرحملے کے لیے تیار ہیں۔جبکہ قذافی کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ معمرقذافی لیبیا ہی میں محفوظ مقام پر ہیں،غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق لیبیا میں مخالفین کی فورسز معمر قذافی کے آبائی شہر سرت کے سرحدی علاقوں میں جمع ہورہی ہیں،فورسز نے سرت کے قریب ام الغندل پر اپنا جھنڈا لہرادیاہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ سرت پر حملے کیلیے قومی عبوری کونسل کے احکامات کے منتظر ہیں۔این ٹی سی کے سربراہ مصطفی عبد الجلیل نے قذافی کے حامیوں سیکہا ہے کہ ایک ہفتے میں ہتھیار ڈال دیں۔ان کا کہنا ہے کہ معمر قذافی کے آبائی علاقے سیرت کے کچھ قبائلی سرداروں سے مذاکرات جاری ہیں۔ ادھرمعمر قذافی کے ترجمان ابراہیم موسیٰ نے نامعلوم مقام سے جاری آڈیو پیغام میں کہا ہے کہ بن ولید کے قبائلی معمر قذافی کے ساتھ ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ معمر قذافی لیبیا ہی میں محفوظ مقام پر ہیں اورقبائلی انھیں تحفظ فراہم کرنے کیلیے تیار ہیں۔ دوسری جانب نیٹو کے طیاروں نے سرت میں معمرقذافی کے آبائی گھر کے قریب بمباری کی ہے۔