4 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 7:40
عیدالفطر پر ریلیز پاکستانی فلمیں شائقین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب
جنگ نیوز -
لاہور...لاہور میں عید الفطر پر ریلیز ہونے والی چھ نئی پاکستانی فلمیں شائقین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہیں۔سینما گھروں پر شائقین کا روایتی رش دیکھ کرفلمساز بہت مطمن ہیں ۔پنجابی فلموں میں ہدایتکار سید نور کی"جگنی"بھی کامیابی کی جانب گامزن نظرآتی ہے۔لاہورسرکٹ میں نمائش کے چار دنوں میں"بھائی لوگ پچیس لاکھ روپے بزنس کے ساتھ سب سے آگے ہے جبکہ جگنی نے دس لاکھ اور لو میں گم نے 9 لاکھ کا بزنس کیا ہے۔ لالی وڈ سے منسلک افراد عید الفطر پر ریلیز ہونے والی فلموں کی کامیابی کو زوال پذیر انڈسٹری کیلئے نیک شگون قرار دے رہے ہیں۔