تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 7:51

بلوچستان میں پولیو کے کیسز میں اضافہ،تعداد 31تک پہنچ گئی

جنگ نیوز -


کوئٹہ…بلوچستان میں پولیو کیسوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، رواں سال کے دوران پولیو کے دو نئے کیس سامنے آنے کے بعد مرض کے رپورٹ ہونے والے صوبے میں کیسوں کی تعداد اکتیس تک پہنچ گئی۔بلوچستان میں پولیو کے رپورٹ ہونے کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ جاری ہے محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق گذشتہ ہفتہ کے دوران پولیو کے نئے کیس کوئٹہ کے علاقے خروٹ آباد اور ضلع قلعہ عبداللہ سے رپورٹ ہوئے ہیں، ذرائع کے مطابق اب تک قلعہ عبداللہ سے پولیو کے 12،پشین سے آٹھ، کوئٹہ،خضدار اورنوشکی سے تین، تین اور ڈیرہ بگٹی و کوہلو سے پولیو کا ایک، ایک کیس رپورٹ ہوا ہے، بلوچستان میں پولیو کے کیس کی تعداد ملک بھر میں سامنے آنے والوں کی تعداد سے زیادہ ہے، ملک میں اب تک پولیو کے 74کیس سامنے آئے ہیں،ذرائع کے مطابق صحت کے شعبے میں کام کرنے والے بین الاقوامی اداروں نے بلوچستان میں پولیو کے بڑھتے ہوئے واقعات پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.