تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 7:51

نواب شاہ،پرانی سیوریج لائنوں کے سبب بارش کا پانی کھڑا ہوگیا

جنگ نیوز -


نواب شاہ...نوابشاہ کے گنجان آباد محلوں میں بارش کے پانی کی نکاسی نہ ہونے کے باعث بارش کا پانی کھڑا ہوگیا ہے ،جس سے علاقے میں ملیریا،پیٹ اور جلدی امراض سمیت دیگر بیماریاں پھیل گئی ہیں۔گنجان آباد محلوں لیاقت آباد ،منو آباد اور پرانا نوابشاہ سمیت دیگر علاقوں میں بارش کے پانی کی نکاسی نہ ہونے کے باعث ملیریا اورپیٹ جلدی امراض سمیت دیگر بیماریاں پھیل گئی ہے جس کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے،جب کے گھروں میں گھٹنوں گھٹنوں پانی کھڑا ہونے سے مکانات گرنے کے خدشات پیدا ہو گئے ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.