4 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 7:51
کراچی میں مبینہ ٹارگٹ کلر گرفتار،5افراد کے قتل کا اعتراف
جنگ نیوز -
کراچی...اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے لائنز ایریا کے علاقے میں چھاپہ مارا ہے، ایس ایس پی ایس آئی یو راجا عمرخطاب کے مطابق چھاپے میں ایک مبینہ ٹارگٹ کلر گرفتارکیا گیا ہے،ملزم نے 5 افراد کو تیز دھار آلے سے ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنا کر مختلف علاقوں میں لاشیں پھینکنے کا اعتراف کیا ہے، گرفتار ملزم کا نام شہروز ولد یوسف بتایاگیا ہے ۔راجہ عمر خطاب کے مطابق ملزم کی نشاندہی پر نارتھ کراچی سیکٹر فائیو بی سے لاش ملی ہے ، لاش ٹی وی کے ڈبے میں چھپائی گئی تھی،گلا کاٹ کرقتل کیے گئے شخص کی شناخت افتخار بھٹی کے نام سے ہوئی ،مقتول کو اغوا کے بعد قتل کیا گیا ،،گرفتا ر ٹارگٹ کلر کا کہنا ہے کہہ اس کا کسی گروہ سے تعلق نہیں لیکن اس کے مزید تین سے چار ساتھی ہیں،جن میں سے دوکے نام عابد اور کامران بتائے جاتے ہیں۔