4 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 7:51
وفاقی وزیر خورشید شاہ آج متحدہ کے وفد سے ملاقات کریں گے
جنگ نیوز -
کراچی...صدر مملکت آصف علی زرداری کی ہدایت پر وفاقی وزیر سید وزیر خورشید شاہ آج متحدہ قومی موومنٹ کے وفد سیملاقات کریں گے۔سندھ حکومت میں ذوالفقارمرزاکے بعدکادورشروع ہورہاہے۔شعلہ بیانی پر وزیر اعلیٰ نے ذوالفقار مرزا کا وزیر کی حیثیت سے استعفیٰ منظور کر کے سمری گورنر کو بھیج دی تھی ،جس کے بعد سندھ کابینہ میں اکھاڑ پچھاڑ کا فیصلہ کرلیاگیاہے ۔صدرزرداری اس سلسلے میں اجلاس بھی بلاچکے ہیں اور مرزاکے ورکس اینڈسروسز اورجنگلات کے محکمے پیپلزپارٹی کے وزرا کودئے جائیں گے جبکہ پیپلزپارٹی کے چار وزراء کے قلمدان،سندھ کابینہ میں شمولیت کے بعد ایم کیو ایم کودیے جانے کاامکان ہے۔ ذرائع کے مطابق صدر مملکت کی ہدایت پر سید خورشید شاہ متحدہ قومی موومنٹ کی حکومت میں واپسی اور سیاسی معاملات سے متعلق امور پر گفتگو کریں گے۔ سکھرمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خورشیدشاہ نے کہاکہ متحدہ سے بات چیت جاری ہے ،اورایک سوال پر ان کاکہناتھاکہ کسی کا باپ بھی سندھ کو تقسیم نہیں کر سکتا۔صدر مملکت کی جانب سے رحمٰن ملک اور بابر اعوان کے بعد متحدہ سے مذاکرات کی ذمہ داری خورشید شاہ کو دی گئی ہے۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ سید خورشید شاہ نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ پیر سے ایم کیو ایم کے وزراء اپنے محکمے سنبھال لیں گے،اور ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی اس معاملے میں حتمی فیصلہ جلدکریگی۔