4 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 8:13
ایشین ہاکی چیمپئیزٹرافی،پاکستان آج چین کے مدمقابل ہوگا
جنگ نیوز -
بیجنگ...چین میں جاری ایونٹ کے پہلے میچ میں پاکستان نے ملائیشیا کو دو کے مقابلے میں تین گول سے شکست دی،آج قومی ٹیم میزبان چین سے مقابلہ کریگی، یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق چاربجے شروع ہوگا۔پاکستان ٹیم کی مینجمنٹ پرامید ہے کہ کھلاڑی پہلے میچ سے بھی بہترکارکردگی دکھائیں گے۔پاکستان ٹیم اگلا میچ چھ ستمبر کو جاپان کیخلاف کھیلے گی۔