تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 9:42

پاکستان میں انٹرنیشنل ہاکی کے واپسی کے امکانات روشن

جنگ نیوز -


لاہور…پاکستان میں انٹر نیشنل ہاکی کی واپسی کے امکانات روشن ہوگئے ہیں، چین کی ہاکی ٹیم رواں سال پاکستان کادورہ کریگی۔پاکستان میں طویل عرصے سے پاکستان میں کرکٹ اورہاکی کے بین الاقوامی میچز نہیں ہورہے۔لیکن اب اس سلسلے میں پی ایچ ایف کی کوششیں رنگ لارہی ہیں، زرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے چینی حکام سے مذاکرات تقریبا کامیاب ہو چکے ہیں اور مجوزہ پروگرام کے مطابق چین کی ٹیم دسمبر کے آخر میں پاکستان آئیگی،چین کی ٹیم پاکستان میں پانچ میچز کی سیریز کھیلے گی۔ دو میچز لاہور جبکہ سیالکوٹ ، بہاولپوراورفیصل آبادمیں ایک ایک میچ کرانے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.