تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 9:42

کراچی :مبینہ ٹارگٹ کلر گرفتار،5قتل کا اعتراف،مقتول کی لاش برآمد

جنگ نیوز -


کراچی…کراچی میں پولیس کے اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے لائنز ایریا کے علاقے میں چھاپہ مارکر مبینہ ٹارگٹ کلرکو گرفتار کرکے اس کی نشاندہی پر لاش برآمد کرلی ہے۔اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کی ٹیم نے لائنز ایریا کے علاقے میں چھاپہ مارکر مبینہ ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرلیا جس کے بعد ملزم شہروز کی نشاندہی پر نارتھ کراچی سیکٹر فائیو بی میں ایک مکان میں چھپائی گئی لاش برآمد کرلی جسے گلا کاٹ کر ہلاک کیا گیا ہے۔ایس ایس پی ایس آئی یو راجہ عمر خطاب کے مطابق جس شخص کی لاش ملی ہے اس کی شناخت افتخار بھٹی کے نام سے ہوئی ہے جسے اغواء کے بعد قتل کیا گیا۔ ملزم نے اس سے قبل بھی اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ مل کر پانچ افراد کو گلا کاٹ کر قتل کیا۔ملزم نے یہ مکان کرائے پر حاصل کیا تھا اور پندرہ روز سے اس میں قیام پذیر تھا ملزم کا کہنا ہے کہ افتخار بھٹی اس سے بھتہ مانگتا تھا اس نے فون کرکے افتخار بھٹی کو بلوایا تھا ، ملزم کا کہنا ہے کہ اس کے تین چار ساتھی اور ہیں،ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.