تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 9:42

ڈیوڈ ہیڈلے کی حوالگی کیلئے بھارتی حکومت سنجیدہ نہیں،وکی لیکس

جنگ نیوز -


واشنگٹن…وکی لیکس کے جاری کردہ امریکی مراسلے سے انکشاف ہوا ہے کہ بھارتی حکومت ممبئی حملوں کے الزام میں امریکا میں گرفتار ڈیوڈ کولمین ہیڈلے کو اپنی تحویل میں لینے کے لئے کبھی سنجیدہ نہیں تھی۔وکی لیکس کے مطابق بھارت کی قومی سلامتی کے مشیر ایم کے نارائنن نے 16 دسمبر 2009 کو نئی دہلی میں امریکی سفیر ٹموتھی روئمر سے ٹیلے فون پر گفتگو کی۔ اس کے اگلے روز امریکی سفارت خانے نے گفت گو کی تفصیل پر مشتمل خفیہ مراسلہ واشنگٹن بھیجا۔ مراسلے کے مطابق امریکی سفیر نے ایم کے نارائنن سے کہا کہ وہ بھارتی حکومت کی طرف سے وعدہ کریں کہ ڈیوڈ ہیڈلے کی حوالگی کا مطالبہ نہیں کیا جائے گا۔ اس پر ایم کے نارائنن نے ٹموتھی روئمرکو بتایا کہ بھارتی حکومت ڈیوڈ ہیڈلے کو امریکا سے بھارت لانے میں سنجیدہ نہیں ہے۔ لیکن بظاہر حوالگی کا مطالبہ نہ کیا گیا تو حکومت مشکلات سے دوچار ہوجائے گی۔ لہذا بھارتی عوام کو مطمئن کرنے کے لئے یہ مطالبہ کیا جارہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.