تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 9:42

سپریم کورٹ کی لارجربنچ کل کراچی بدامنی ازخودنوٹس کی سماعت کریگی

جنگ نیوز -


کراچی…کراچی میں سپریم کورٹ کی لارجربنچ کل کراچی بدامنی ازخودنوٹس کی سماعت کریگی۔ گزشتہ سماعت پرچیف جسٹس آف پاکستان نے ریمارکس دئیے کہ بنیادی حقوق کا تحفظ وزیراعلیٰ اور ان کی حکومت کا کام ہے۔ وہ یہ ذمہ داری ادا نہیں کریں گے تو عدالت مداخلت کرے گی۔کراچی رجسٹری سپریم کورٹ میں گزشتہ دوسماعتوں میں آئی جی سندھ واجددرانی اورحکومت سندھ کی جانب سے عبد الحفیظ پیرزادہ نے اپنے دلائل مکمل کئے۔چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخارمحمد چوہدری نے آئی جی سندھ کو حکم دیا کہ جیو کے پروگرام کی سی ڈی حاصل کریں اور چاروں مغویوں اور بازیاب کرائے گئے دیگر اٹھارہ افراد کا بیان قلم بند کرکے ملزموں کو تلاش کریں۔بنچ نے آئی جی سندھ کوحکم دیاہے کہ ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری پررپورٹ پیشں کریں۔لارجربنچ نے اٹارنی جنرل کو دیگرانٹیلی جنس ایجنسیوں کی رپورٹ پیش کرنے کابھی حکم دیا۔ دوسری جانب جماعت اسلامی ، سندھ بچاوٴ کمیٹی ، عوامی تحریک،اے این پی ، کراچی بار ایسوسی ایشن اور دیگر نے بھی فریق بننے کی درخواستیں دائر کردیں۔پیر کو سماعت کے موقع پراے این پی کے وکیل افتخارگیلانی دلائل دیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.