4 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 11:55
سپریم کورٹ ذوالفقار مرزا کے بیانات کانوٹس لے،انصار برنی
جنگ نیوز -
لندن…انسانی حقوق کے کارکن انصاربرنی نے سپریم کورٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ذوالفقارمرزا کے بیانات کانوٹس لے،انصاربرنی نے صدر آصف علی زرداری پر اپنی جان نچھاور کرنے سے متعلق مرزاکے بیان پر بھی شکوک ظاہر کئے ہیں۔لندن میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق انصار برنی کا کہناتھاکہ ذوالفقار مرزا کے بیانات پر خاموش رہنا کوئی آپشن نہیں۔انہوں نے کہاکہ سپریم کو رٹ ان بیانات کا نوٹس لے اور ان بیانات کی مکمل تفتیش ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ اپنی حکومت کے خلاف الزامات عائد کرنا کوئی عام بات نہیں، ان کا کہنا تھاکہ تشویش اس بات پر ہے کہ ذوالفقار مرزا کے مطابق حکومت میں شامل سینئر وزراء عوامی مفاد کے خلاف کام کر رہے ہیں۔