4 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 11:55
باڈی گارڈ نے مائی نیم از خان کو بھی پیچھے چھوڑ دیا
جنگ نیوز -
ممبئی…جنگ نیوز… سلمان خان کی فلم باڈی گارڈ نے مائی نیم از خان کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔بین الاقوامی سطح پر باڈی گارڈ کو ملنے والی پذیرائی کنگ خان کی فلم مائی نیم از خان سے بھی زیادہ ہے۔ کنگ خان کی فلم مائی نیم از خان نے اپنے ریلیز کے پہلے دن ہی لندن میں ایک لاکھ چورانوے ہزار پاوٴنڈ کا بزنس کیا تھا اس کے علاوہ مشرقی وسطی میں بھی ڈیڑھ ملین ڈالر کمائے تھے جبکہ باڈی گارڈ نے اس سے کئی زیادہ کا بزنس کر کے شاہ رخ خان کی فلم مائی نیم از خان کو پیچھے چھوڑ دیا۔