4 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 11:55
بچپن میں غصے کی تیز اور ضدی تھی، کاجل
جنگ نیوز -
ممبئی…جنگ نیوز…بالی ووڈ اداکارہ کاجل نے کہا ہے کہ میں بچپن میں غصے کی تیز اور ضدی تھی۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میں بچپن میں غصے کی تیز تھی، میں اکثر غصے میں آکر اپنی چیزیں توڑ دیا کرتی تھی۔ میرے غصے اور ضد کی وجہ سے میرے گھر والے بھی بہت تنگ تھے لیکن میں نے اب اپنے غصے پر قابو پالیا ہے اور اپنا مزاج بدل لیا ہے۔ میں جب اس فیلڈ میں نئی تھی تو غصے میں آکر ایک پرستار کے منہ پر مکا دے مارا تھا۔ مجھے اب بھی غصہ آتا ہے لیکن کبھی کبھی نکال لیتی ہوں میں اب بہت ہنس مکھ ہوگئی ہوں۔