4 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 12:6
کیوبن وزیر دفاع حرکت قلب بند ہونے انتقال کرگئے
جنگ نیوز -
ہوانا…جنگ نیوز…کیوبا کے وزیر دفاع جولیو کاساس چل بسے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق دارالحکومت ہوانا میں وزیر دفاع جولیو کاساس 75 سال کی عمر میں حرکت قلب بند ہو جانے سے انتقال کر گئے۔ ان کے انتقال پر حکومت نے قومی سوگ کا اعلان کر دیا۔ جولیو سال 2008ء میں کیوبن فوج کے سربراہ بھی رہ چکے ہیں۔ ہوانا حکومت نے ان کی وفات پر تین روز تک قومی سوگ منانے کا اعلان بھی کیا ے۔ جولیو اس انقلاب کیلئے بھی لڑتے رہے جس کے نتیجہ میں صدر کاسترو برسر اقتدار آئے تھے۔ آنجہانی وزیر دفاع سے قبل صدر کاسترو کے بھائی راہول کاسترو وزیر دفاع تھے۔