تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 12:6

عید کیساتھ لوڈ شیڈنگ کی چھٹی بھی ختم،شارٹ فال3185میگا واٹ ہوگیا

جنگ نیوز -


کراچی…عید کی چھٹیاں ختم ہوتے ہی لوڈ شیڈنگ کی چھٹی بھی بند ہو گئی اور ْملک بھر میں بجلی کا بحران دوبارہ شروع ہوگیا ہے،شہروں میں ایک بار پھر چھ گھنٹے جبکہ دیہات میں دس گھنٹے تک بجلی بند رہنے لگی ہے۔ لوڈ شیڈنگ کے باعث گھریلو اور کاروباری سرگرمیاں بری طرح متاثر ہو رہی ہیں۔ پیپکو ترجمان کے مطابق اس وقت شارٹ فال تین ہزار ایک سو پچاسی میگا واٹ ہے۔ بجلی کی پیداوار تیرہ ہزار تین سو ستانوے جبکہ طلب سولہ ہزار پانچ سو پچپن میگا واٹ ہے۔ پیپکو کے مطابق بحران کے باوجود کراچی کو چھ سو ستر میگا واٹ بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔ بجلی کی ہائیڈل پیداوار چھ ہزار دو سو دس، تھرمل ایک ہزار دو سو ترانوے اور آئی پی پیز کی پیداوار پانچ ہزار سات سو پچاسی میگا واٹ ہے۔ رینٹل پاور ہاوٴسز سے صرف ایک سو نو میگا واٹ بجلی حاصل ہو رہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.