4 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 12:6
قذافی حکومت کے انٹیلی جنس اور مغربی خفیہ ایجنسیوں کے روابط کے ثبوت
جنگ نیوز -
طرابلس…جنگ نیوز… قذافی حکومت کی انٹیلی جنس اور مغربی خفیہ ایجنسیوں کے روابط کے ثبوت منظر عام پر آ گئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق لیبیا میں معمر قذافی کی حکومت ختم ہونے کے بعد طرابلس سے ملنے والی سیکورٹی دستاویزات سے پتہ چلتا ہے کہ سی آئی اے اور دیگر مغربی خفیہ ایجنسیوں کے لیبیا کی انٹیلی جنس سے قریبی رابطے تھے جس کے باعث سی آئی اے نے طرابلس میں مستقل دفتر کے قیام کی تجویز پیش کر رکھی تھی جبکہ لیبیا کی سابق حکومت اور ان کے درمیان تعلقات تیزی سے بہتر ہو رہے تھے۔ واضح رہے کہ ان دستاویزات تک پہنچنے میں انسانی حقوق کے عالمی ادارے ہیومن رائٹس واچ نے مدد کی ہے۔