تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 12:6

دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے، جرمن چانسلر

جنگ نیوز -
برلن…جنگ نیوز…جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ اسی عشرے کے دوران جیتنی ہو گی، جرمنی اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رکھے گا۔ ہفتہ وار ویڈیو کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ القاعدہ کا سربراہ اسامہ بن لادن ہلاک ہو چکا ہے تاہم دہشت گردی کو ابھی شکست نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں جمہوریت کے تحفظ کی جدوجہد کیلئے ہمہ وقت تیار رہنا چاہئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.