تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 12:6

کراچی :سینڈزپٹ پرڈوبنے والی بچی کا اب تک پتا نہ چل سکا

جنگ نیوز -
کراچی …کراچی کے ساحلی علاقے سینڈزپٹ میں جمعے کے روز ڈوبنے والی 12 سال کی بچی کا اب تک پتا نہ چل سکا۔ جبکہ بچی کے چچا کی لاش نکال لی گئی ۔جمعہ کو نارتھ ناظم آباد کے رہائشی 3 بھائی عبداللہ محمود، طارق محمود اور عرفان محمود اپنے اہل خانہ کے ہمراہ پکنک منانے سینڈزپٹ گئے تھے،جہاں ساحل پر بحیرہ عرب سے اٹھنے والی ایک بڑی لہر تینوں بھائیوں اور طارق محمود کی 12 سال کی بیٹی ردا کو بہالے گئی، موقع پر موجود لائنز گارڈ ز نے کارروائی کرتے ہوئے تینوں بھائیوں سے سمندر سے نکال لیا تاہم اس وقت تک عرفان محمود ہلاک ہوچکے تھے، جب کہ 12 سال کی بچی ردا کا اب تک کوئی پتہ نہ چل سکا۔ پاکستان نیوی اور سٹی گورنمنٹ کے غوطہ خوروں نیبچی کی تلاش شروع کردی مگر انہیں کوئی کامیابی نہیں مل سکی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.