تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 12:17

یونان: غیر قانونی تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 2 افراد ہلاک

جنگ نیوز -
ایتھنز…جنگ نیوز… یونان کے ساحل کے قریب غیر قانونی تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 11 زخمی جبکہ 17 افراد لاپتہ ہو گئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق یونان کے یونین سمندر کے جزیرہ کیلیفورنیا سے 80 ناٹیکل میل کے فاصلے پر غیر قانونی تارکین وطن کی کشتی تیز ہواؤں اور سمندری لہروں کے باعث ڈوب گئی۔ بروقت اطلاع ملنے پر یونانی کوسٹ گارڈز نے 2 لاشوں سمیت 11 افراد کو زخمی حالت میں باہر نکال لیا جبکہ مزید افراد کی تلاش کا کام جاری ہے۔ کوسٹ گارڈز کی اطلاعات کے مطابق کشتی میں کپتان سمیت 30 افراد سوار تھے اور ان کا تعلق لیبیا سے بتایا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.