تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 12:17

دریائے ستلج میں پانی کی سطح بتدریج کم ہونے لگی

جنگ نیوز -
پاکپتن…دریائے ستلج میں پانی کی سطح بتدریج کم ہو رہی ہے تاہم سیلابی ریلے نے وسیع علاقے میں تباہی پھیلا دی۔محکمہ آبپاشی کے مطابق ہیڈ سلیمانکی میں پانی کی آمد چوالیس ہزار ایک سو پچھتر کیوسک جبکہ اخراج اڑتیس ہزار سات سو ستاون کیوسک ہے۔ ہیڈ گنڈا سنگھ والا پر پانی کا بہاوٴ بائیس ہزار پینتیس کیوسک اور سطح ساڑھے سولہ فٹ پر آ گئی ہے۔ سیلابی ریلے کے باعث جگا بلوچ سمیت پاکپتن کی دیگر آبادیوں میں کچے مکان گر گئے۔ متاثرہ علاقوں میں خوراک کی کمی ہو گئی ہے جبکہ متعدی امراض پھیلنے کا بھی خدشہ ہے۔ ڈی سی او پاکپتن نے متاثرہ علاقوں میں موبائل ٹیمیں بھیجنے کی ہدایت کر دی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.