4 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 12:17
ویتنام: کشتی کے حادثے میں6 طالبات ڈوب کر ہلاک
جنگ نیوز -
ہنوئی…جنگ نیوز…ویتنام کے دارالحکومت ہنوئی کے مضافات میں کشتی کے حادثے میں اسکول کی 6 طالبات ڈوب کر ہلاک ہو گئیں۔ ویتنامی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والی تمام بچیوں کی عمریں 12 سال کے درمیان تھیں اور ان کی آخری رسومات بھی اجتماعی طور پر ادا کی گئیں۔ رپورٹ کے مطابق ہنوئی کے مضافات میں واقع ”ریڈریور“ کے ایک معاون دریا میں مقامی اسکول کی 7 طالبات کشتی میں سفر کررہی تھیں ، دوران سفر بعض طالبات نے دریا کے کنارے اگے ہوئے پھول توڑنے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں کشتی الٹ گئی۔ امدادی کارکن صرف ایک بچی کو زندہ بچا سکے۔