تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 12:17

متحدہ کی حکومت میں شمولیت کا قوی امکان ہے ، سید خورشید شاہ

جنگ نیوز -
سکھر …جنگ نیوز… وفاقی وزیر مذہبی امور سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ قومی امکان و توقع کا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ ضرور حکومت میں شامل ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر میں میڈیا سے بات چیت کرتے اس ضمن میں دریافت کئے گئے ایک سوال کے جواب میں کیا۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پارٹی کے شریک چیئر مین صدر مملکت آصف علی زرداری نے ملاقات کے دوران واضح طور پر کہا ہے کہ وہ مفاہمت کی پالیسی کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں، پیپلز پارٹی کی حکومت نے روز اول سے ہی اس پالیسی کو اختیار کیا کہ تمام سیاسی قوتوں کو ساتھ لیکر چلیں گے، ماضی کو دھرائیں گے تو نفرتیں بڑھیں گی ،اسی لئے مفاہمانہ سیاسی رویہ اختیار کیا جانا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماسوائے پارٹی کی بنیادی رکنیت کے ذوالفقار مرزا کے تمام استعفے منظور کئے جا چکے ہیں جبکہ بنیادی رکنیت کا معاملہ پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی دیکھے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.