تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 16:54

ذوالفقار مرزا کے الزامات پر کمیشن بنایا جائے ،رحمان ملک کا وزیر اعظم کو خط

جنگ نیوز -


لاہور…وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہاہے کہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزاکے الزامات کے حوالے سے وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے جوڈیشل کمیشن قائم کرنے کی درخواست کی ہے۔ وزیراعظم نے یہ بات مسلم ٹاوٴن لاہور میں پاکستان میں پہلاجگرعطیہ کرنے والے بچے محمد ارسلان کے گھر ان کے والدین سے ملاقات کے بعد میڈیاسے گفتگومیں کہی، وزیراعظم نے ارسلان کے جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ معصوم ارسلان نے جگرعطیہ کر کے انسانی زندگی بچائی ، اس کیلئے تمام سول اعزازت چھوٹے ہیں،شیخ زید اسپتال میں ارسلان کے نام پر لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ قائم کیا جائیگا،وزیراعظم نے کہا کہ پیپلزپارٹی اقتدارکی پارٹی نہیں،ہم اپوزیشن میں بھی رہے ہیں،ہرطرح عوام کی خدمت کرتے رہیں گے،ڈاکٹرذوالفقارمرزاکے الزامات کا معاملہ عدالت میں ہے اوراگرکسی کے پاس ثبوت ہیں تووہاں پیش کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ رحمان ملک نے انہیں خط لکھاہے کہ ذوالفقارمرزاکے الزمات پر جوڈیشل کمیشن بنایاجائے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.