4 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 16:54
ملک برباد کرنے والا اسلام آباد میں پہاڑی پر بیٹھا ہے، شہباز شریف
جنگ نیوز -
فیصل آباد…وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ پاکستان کو بربادکیاجارہاہے اور ذمہ دار اسلام آباد میں بیٹھاہے۔فیصل آباد میں آشیانہ اسکیم کے تحت ماڈل گھروں کے معائنہ کے موقع پر تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ میاں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ماڈل گھر اس خواب کی منزل ہیں جو اقبال اور قائد نے دیکھا تھا انہوں نے کہا کہ فیصل آباد میں 28سو گھر بنائے جائیں گے جو سردیوں سے قبل ہی مستحقین میں تقسیم کردیئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ میرے بارے میں افوہ اڑائی جارہی ہے کہ میں نے ہیلی کاپٹر خریدا تھا اصل بات یہ ہے کہ میرا ہیلی کاپٹر مرمت کے لئے روس گیا اور میں فوج کا ہیلی کاپٹر استعما ل کررہاہوں۔ اس موقع پر میڈیا کے ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو برباد کیاجارہاہے ذمہ داری اسلام آباد میں پہاڑی پر بیٹھا ہے۔ ان کا کہناتھا کہ وہ فوج سے مدد مانگتے رہتے ہیں جو سیلاب اور امدادی کاموں کے لئے ہوتی ہے باقی معاملات کے لئے وکی لیکس جانے اور اسلام آباد کی پہاڑ پر بیٹھا وہ شخص جانے۔